بدھ، 6 جنوری، 2016

راولپنڈی، پی سی ہوٹل میں آتشزدگی، درجنوں لوگ پھنس گئے

آگ تیسری منزل پر لگی، عمارت میں دھواں بھر گیا، فوج بھی مدد کے لیے پہنچ گئی، کئی افراد کھڑکیوں پر لٹکے رہے

پی سی ہوٹل کا فائل فوٹو
راولپنڈی میں مال روڈ پر حساس علاقہ  میں پی سی ہوٹل میں رات گئے آگ لگ گئی، دھواں کے بادلوں نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا اور درجنوں افراد پھنس کر رہ گئے، ریسکیو 1122 کے عملہ نے کھڑکیاں توڑ کر لوگوں کو باہر نکالنے کی کوشش کی، پورے ہوٹل میں دھواں بھر گیا اور لوگ گھنٹوں پھنسے رہے، ہوٹل انتظامیہ غائب رہی، لوگوں نے کپڑے باندھ کر نیچے آنے کی کوشش کی، میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ ابتدائی طور پر ہوٹل کے عملہ نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اور بعد ازاں ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی۔

https://www.facebook.com/chakwalkheber

منگل، 5 جنوری، 2016

چکوال میں انسداد پولیو مہم 11 جنوری سے شروع ہو گی

مہم 13 جنوری تک جاری رہے گی، پانچ سال تک عمر کے 188640 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے
قطرے پلائے جائیں گے

ڈی سی او چکوال محمو دجاوید بھٹی نے کہا پولیو کا خاتمہ قومی فریضہ ہے جس میں ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہم کے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر علیم دانش نے بتایا رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 13 جنوری تک جاری رہے گی جس میں پانچ سال تک عمر کے 188640 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ 68 یونین کونسلوں میں 507 موبائل، 42 ٹرانزٹ اور 89 فکسڈ ٹیمیں گھروں میں جا کر اور اہم مقامات پر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔

https://www.facebook.com/chakwalkheber

مسجد میں دو سپیکر نصب کرنے پر مقدمہ

کلر کہار پولیس نے ریسٹ ایریا کی مسجد بلال میں دو لاؤڈ سپیکر نصب کرنے پر مقدمہ درج کر لیا۔ حافظ محمد بلال لاؤڈ سپیکر پر تقریر کر رہا تھا اور مسجد میں دو لاؤڈ سپیکر نصب تھے جو قانونی کی خلاف ورزی ہے، اس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

https://www.facebook.com/chakwalkheber

سینیٹر عبدالقیوم کی ملک محمد افضل کے انتقال پر تعزیت

سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم چک عمرا گئے اور ملک محمد افضل کے انتقال پر ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کے یلے دعا کی۔ اس موقع پر چوہدری ساجد بیگ، سجاد منہاس، چوہدری ظفر اقبال، چوہدری اعجاز حسین، چوہدری سلیم رضا و دیگر بھی موجود تھے۔

https://www.facebook.com/chakwalkheber

نامعلوم افراد نے گھر جا کر میاں بیوی قتل کر دیئے

چوآسیدن شاہ کے علاقہ کہون کے گائوں ڈہری سیداں میں نامعلوم افراد نے سحری کے وقت فائرنگ کر کے میاں بیوی قتل اور ان کی بیٹی کو زخمی کر دیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز موہڑی میں سحری کے وقت تقریباً ساڑھے تین بجے نامعلوم افراد نے دروازہ پر دستک دی اور دروازہ کھلنے پر فائرنگ کر دی جس سے امیرحسین شاہ اور اس کی بیوی مظلوم بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی بیٹی کلثوم زہرا شدید زخمی ہو گئی۔

https://www.facebook.com/chakwalkheber

تلہ گنگ، ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت چار جاں بحق، 14 زخمی

تلہ گنگ میانوالی روڈ پر شادی خیل کوچ الٹ گئی، عبداللہ خان، نور خان، نامعلوم خاتون اور مرد جاں بحق، 8 زخمی ہو گئے
سرگودھا روڈ پر سوزوکی پک اپ شہ زور سے ٹکرا گئی، اعجاز، نور بھری، حلیمہ، امتیاز، خادم اور افضل زخمی ہوئے

پہلا حادثہ تلہ گنگ میانوالی روڈ پر میال کے قریب پیش آیا جہاں بہاولپور سے چکوال جانے والی شادی خیل کوچ تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں عبداللہ خان، نور خان، نامعلوم خاتون اور مرد جاں بحق ہوئے۔ آٹھ مسافر زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسرا حادثہ تلہ گنگ سرگودھا روڈ پر ڈھوک گجناں کوٹیڑہ کے قریب ہوا جہاں چینجی سے تلہ گنگ جانے والی سوزوکی پک اپ مخالف سمت سے آنے والی شہ زور گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے باعث اعجاز حسین، نور بھری، حلیمہ بی بی، امتیاز حسین، خادم حسین اور افضل خان سکنہ کوٹیڑہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ۔

https://www.facebook.com/chakwalkheber

پیر، 4 جنوری، 2016

تھر میں غذائیت کی کمی اور بیماریوں سے مزید 3 بچے چل بسے

ہلاکتیں مٹھی سول ہسپتال میں ہوئیں، 4 روز میں مرنے والوں کی تعداد 9 ہو گئی 2015ء میں 376 بچے جاں بحق ہوئے تھے


فائل فوٹو
صحرائے تھر میں موت نے ایک بار پھر ڈیرے ڈال لئے، غذائیت کی کمی اور بیماریوں کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا، گزشتہ روز مٹھی کے سول ہسپتال میں مزید 3 بچے موت کی وادی میں چلے گئے اس طرح 4 روز میں مرنے والے بچوں کی تعداد 9 ہوگئی۔ تھر کے صحرا میں خوراک کی کمی کا عفریت 2015ء میں بھی 376 معصوم بچوں کی جانیں نگل گیا، تمام تردعوؤں کے باوجود حکومت سندھ تھری عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔


https://www.facebook.com/chakwalkheber/

چکوال میں خواتین ہوسٹل کی تعمیر کا افتتاح

ریجنل پولیس آفیسر فخر سلطان وصال نے پولیس لائن چکوال (چکوڑہ غازی آباد) میں ہوسٹل کا سنگ بنیاد رکھا، اس موقع پر انہوں نے کہا چکوال میں ویمن پولیس ہاسٹل کا قیام مستحسن اقدام ہے، اس سے لیڈی پولیس کو فرائض کی ادائیگی کیلئے بہتر ماحول میسر آئے گا اور مشکلات ختم ہوں گی۔ حالیہ بھرتی 450 پولیس کانسٹیبلز تربیت کے بعد چکوال واپس آئیں گے تو پولیس کی کم نفری کے مسائل کافی کم ہو جائیں گے۔ ڈی پی او ڈاکٹر معین مسعود نے بتایا ہوسٹل میں 30 لیڈی پولیس کورہائش کی سہولت حاصل ہوگی، نئی بھرتی میں خواتین بھی شامل ہیں جس سے ان کی تعداد 48 ہو جائے گی۔ آر پی او نے پولیس لائن میں یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔