مہم 13 جنوری تک جاری رہے گی، پانچ سال تک عمر کے 188640 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے
قطرے پلائے جائیں گے
ڈی سی او چکوال محمو دجاوید بھٹی نے کہا پولیو کا خاتمہ قومی فریضہ ہے جس میں ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہم کے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر علیم دانش نے بتایا رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 13 جنوری تک جاری رہے گی جس میں پانچ سال تک عمر کے 188640 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ 68 یونین کونسلوں میں 507 موبائل، 42 ٹرانزٹ اور 89 فکسڈ ٹیمیں گھروں میں جا کر اور اہم مقامات پر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔
https://www.facebook.com/chakwalkheber
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
غیر اخلاقی تبصرہ سے آپ کا تشخص خراب ہو گا اور بلا تاخیر ہذف کر دیا جائے گا۔