پیر، 4 جنوری، 2016

سینیٹر عبدالقیوم کی اسلم سیتھی سے ملاقات

سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل ( ر) عبدالقیوم نے سیتھی میں ملک اسلم سیتھی سے ملاقات کی اور انہیں بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی، اس موقع پر چکوال میں مسلم لیگ ن کوفعال بنانے اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کلرکہار میں ملک کاشف حبیب اور بھون میں مسلم لیگ ن کے سرگرم کارکن چوہدری مسعود سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بھون سے مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوتی رہی ہے لیکن حالیہ بلدیاتی انتخابات میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی جو باعث تشویش ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

غیر اخلاقی تبصرہ سے آپ کا تشخص خراب ہو گا اور بلا تاخیر ہذف کر دیا جائے گا۔